شوکت یوسفزئی کا سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سندھ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

05:32 PM, 29 Jul, 2020

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات چوروں کی طرح آئے۔ یہ کرپشن میں ڈوبے لوگ ہیں اور نیب ان کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے جبکہ یہ خوفزدہ ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عاجز دھامرا پریس کلب میں بیٹھ کر بی آر ٹی دیکھ رہے ہیں، وہ میرے پاس آئیں، میں انھیں بس میں بٹھا کر لے جاؤں گا۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور چور کہنے والوں کو آپس میں محبت ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی سیاسی سکول میں مزید پڑھیں اور یہ دن ان کی تحریکیں چلانے کے نہیں ہیں۔ مولانا دوبارہ بھی تحریک چلا کر شوق پورا کر لیں۔

مزیدخبریں