اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسکیل 4 سے 16 تک کے ریلوے ملازمین کے ٹیکنیکل الاؤنس کو 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی جس پر ریلوے مزدوروں نے 5 اگست کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید سے ریلوے کی 8 مزدور تنظیموں پر مشتمل مزدور اتحاد کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔
شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کر لیے جس پر مزدور اتحاد نے 5 اگست کو ریلوے مزدور کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کے اسکیل 4 سے 16 تک کے ٹیکنیکل الاؤنس میں فوری طور پر 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وزیر ریلوے نے گریڈ ایک سے 16 تک اپ گریڈیشن جلد کرنے کی یقینی دہانی بھی کروا دی۔