میرے ہرایک چاہنے والے نے مجھے بے مثال امید اورطاقت دی، نادیہ جمیل

11:12 AM, 29 Jul, 2020

کراچی: ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ ان کے ہرایک چاہنے والے نے انہیں بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔

کینسرجیسے موذی مرض کو شکست دینے والی ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے مداحوں کودعاؤں اورنیک تمناؤں کے لیے بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محبت، پیغامات اور تعاون مجھے بہت خوش کرتا ہے۔

میں سارے پیغامات کو پڑھتی ہوں اورآنسوؤں کے ساتھ مسکراتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں ہر ایک کے پیغام کا جواب نہیں دے سکتی پرمیرے ہر ایک چاہنے والے نے مجھے بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔

مزیدخبریں