اسلام آباد: مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے پاکستان کو قرضوں میں ڈوبایا ہے،وزیراعظم کا دورہ امریکا کفایت شعاری کی بہترین مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق،وزیر موصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بہتر گورننس کے حوالے سے ایک وژن ہے۔ حکومت قومی اداروں میں شفافیت لانے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ امریکا میں ثابت کیا کہ پاکستان ایک خود مختار اور آزاد ریاست ہے، دورہ امریکا میں وزیر اعظم نےکشمیر کا مقدمہ لڑا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے میں ای بلنگ نظام رائج کر دیا ہے جبکہ بڑی شاہراہوں کا نظام موبائل سے منسلک کریں گے۔ پانچ سال میں نیشنل ہائی وے کی آمدن میں 100 فیصد اضافہ کرینگے۔