گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ ، آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ ، برامپٹن کو 10وکٹوں سے جتوا دیا

09:57 PM, 29 Jul, 2019

اوٹاوا : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں دھوم مچا دی ، آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت برامپٹن وولوز نے مونٹریال ٹائیگرز کو 10وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاہد آفریدی نے باﺅلرز کو دھو ڈالا ، بوم بوم نے پانچ بلندو بالا چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے صرف 40گیندوں پر 81رنز بنا ڈالے .

مونٹریال ٹائیگرز کی ٹیم 18.2اوورز میں 101رنز پر ڈھیر ہوگئی ، ایشن سودھی نے 6رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں ، وولوز مطلوبہ ہدف کے جواب میں 6.4اوورز میں 101رنز پر ڈھیر ہوگئی ، ایش سودھی نے 6رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں ۔

وولوز نے ہدف 6.4اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا ، شاہد خان آفریدی کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

مزیدخبریں