لالہ موسیٰ: قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا پلان متحدہ اپوزیشن کا نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرفتاریوں اور این آر او کے شور کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی اور خود اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھود رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موجودگی میں باہر سے پاکستانیوں کی طرف سے بھیجنے والی رقوم میں کمی آئی ہے۔ اسد عمر کو تین چار سال سے شیڈول کابینہ کا منسٹر بنایا ہوا تھا۔تحریک انصاف کہتی تھی کہ حالات کا بخوبی علم ہے لیکن حکومت میں آنے کے بعد کہتے ابھی حالات کا پتا چلا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعدصادق سنجرانی کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔ تحریک عدم اعتماد پر 61 سینٹیر کے دستخط موجود ہیں، حکومت اب بھی ہارس ٹریڈنگ کے چکر میں ہے ۔