بھارت مذاکرات کی طرف نہیں آئے گا تو حالات بگڑتے جائیں گے : شاہ محمود قریشی

09:08 PM, 29 Jul, 2019

اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کی پیشکش کر یں گے ، بھارت مذاکرات کی طرف نہیں آئے گا تو حالات بگڑتے جائیں گے ، کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، ثالثی کی درخواست مودی نے کی اب وہ انکار کر رہے ہیں اور ثالثی کی پیش کش پر سیخ پا ہیں .

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بگڑتی جا رہی ہے اور امریکہ کو باور کرا دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب ہے ، شاہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ بھارت سے تعلقات رکھنا چاہتا ہے رکھے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

مزیدخبریں