ڈریسنگ روم بہت مثبت ہے ، اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں : ویرات کوہلی

08:12 PM, 29 Jul, 2019

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹیم کے کھلاڑیوں میں کسی قسم کے اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ فضول میں افواہوں کو ہوا دی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دورے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ من گھڑت تنازع کے متعلق کیا کچھ لکھا جا چکا ہے ، ایک طرف لوگ ہماری کارکردگی پر خوش ہیں تو دوسری طرف لوگ ہمارے بارے میں جھوٹی اور منفی باتیں با رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ ڈریسنگ روم میں کلدیپ یادو اور ایم ایس دھونی سے کیسے بات کی جاتی ہے ، ہمارے ڈریسنگ روم میں بہت اتفاق اور صحت مند ماحول قائم ہے۔

مزیدخبریں