ن لیگ  نےمولانا فضل الرحمان کو کرائے پر حاصل کر رکھا ہے ، فواد چوہدری

08:08 PM, 29 Jul, 2019

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ  نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے،  کرایہ داری ایکٹ کا نفاذ مولانا پر بھی ہونا چاہے۔

تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز سے مولانا فضل الرحمان مذہب کا استعمال کر رہے ہیں ، وہ ن  لیگ اور پیپلز پارٹی میں رشتہ کرانے والی مائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر مولانا کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پر مقدمات ہم نے نہیں بنائے اس لیے ہمارے خلاف احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ نواز شریف اور آصف زرداری پر مقدمات سابق ادوار میں بنے اور تفتیش بھی ان مقدمات کی ہو رہی ہے جو سابق دور میں بنے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی کا الزام بے ہودہ ہے کیونکہ تحریک انصاف تو خود میڈیا کی حامی ہے اور میڈیا کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں تھی تاہم ہم جھوٹی خبروں کا تدارک کر رہے ہیں۔

 

مزیدخبریں