آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا

04:06 PM, 29 Jul, 2019

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دو سال پر محیط چیمپئن شپ میں 27 سیریز کے دوران 72 ٹیسٹ میچز ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کو 6 ٹیموں کے خلاف سیریز کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا معرکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست سے شروع ہو گا جبکہ فائنل جون 2021 میں انگلینڈ میں ہو گا۔

پاکستانی ٹیم کو سری لنکا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ایونٹ میں ہر ٹیم تین ملکی اور تین غیر ملکی سیریز کھیلے گی ہر سیریز کے 120 پوائنٹس ہوں گے۔ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ہر میچ کے 40 پوائنٹس ہوں گے۔ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 30 پوائنٹس ملیں گے جبکہ میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 15، 15 پوائنٹس ملیں گے۔

5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 24 پوائنٹس ملیں گے جبکہ برابر ہونے کی صورت میں 12 اور ڈرا ہونے پر 8 پوائنٹس ملیں گے۔

مزیدخبریں