اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے اداکاری کا آغاز ہندی فلم” اٹس ٹو مچ“ سے کرنے کا انکشاف کر دیا۔
ارمینہ رانا خان نے انسٹاگرام پر فلم اٹس ٹو مچ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ ماڈلنگ کرتی تھیں کہ ایک دن بھارت اور برطانیہ کے اشتراک سے بننے والی فلم اٹس ٹو مچ کے لئے پیش کش ہوئی۔
انہون نے کہا کہ وہ فلم کے آڈیشن کے وقت بہت خوفزدہ تھیں،فلم کے لئے انتخاب کے بعد وہ پشکر جوگ کے ساتھ فلم کاحصہ بن گئیں۔فلم کی عکس بندی لندن میں کی گئیجو 8 نومبر2013ءکو نمائش کے لئے پیش کی گئی۔