امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس ڈینیئل کوٹس 15 اگست کو مستعفی ہوں گے

01:23 PM, 29 Jul, 2019

واشنگٹن :  امریکا کے ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس ڈینیئل کوٹس 2 سال کی مدت پوری کرنے کے بعد 15 اگست کو مستعفی ہو جائیں گے اور امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے ان کی جگہ کانگریس کے رکن جان ریٹکلف کو بطور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس نامزد کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیشنل انٹیلی جینس کے ڈائریکٹر کے مابین اور روس کے ساتھ مذاکرات، ایران کے جوہری پروگرام اور امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت پر اختلافات کے باعث تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی تھی۔

چند روز قبل ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس نے کہا کہ آئندہ برس ہونے والے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا خدشہ ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ڈینیئل کوٹس کے مستعفی ہونے اور نئے ڈائریکٹر انٹیلی جنس جان ریٹکلف کی نامزدگی کا اعلان اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔

نامزد ڈائریکٹرنیشنل انٹیلی جنس جان ریٹکلف ریپبلکن پارٹی کے تیسری مرتبہ منتخب رکن کانگریس ہیں۔
mmk/mhs/riz 1145

مزیدخبریں