نیلم منیر ایک بار پھر یاسر نوازکے ساتھ دکھائی دیں گی

11:58 AM, 29 Jul, 2019

اسلام آباد ۔: پاکستانی اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر یاسر نوازکے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل میں دکھائی دیں گی۔

یاسر نواز نے انسٹاگرام پر نیلم منیر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل”دل موم کا دیا“ کے بعد وہ ایک بار پھر نیلم کے ساتھ نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گے۔

ڈرامہ کے ہدایت کار شاہد شفاعت ہیں جبکہ اسے ایڈیسن ادریس مسیح نے لکھا ہے۔ ڈرامہ رواں سال آن ایئر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں