سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف مہم تیز

11:01 AM, 29 Jul, 2019

اسلام آباد :سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ( ایس ایس جی سی) نے ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گیس چوری کی کی وجہ سے دونوں کمپنیوں کو سالانہ 45 ارب روپے کانقصان ہو رہا ہے اور دونوں کمپنیوں کے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کا بوجھ ادا کرنے والے صارفین پر پڑتاہے۔

گیس چوری کی روک تھام کے لئے مو¿ثر حکمت عملی وضع کی گئی ہے جس سے اس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کو آمدنی بڑھانے میں مددملے گی اور صارفین کو بھی سہولت میسر آئے گی۔

مزیدخبریں