ٹرمپ کی ثالثی پیشکش کے بعد مودی حکومت بے نقاب ہو گئی، علی زیدی

08:34 AM, 29 Jul, 2019

کراچی: وزیر بحری امور علی زیدی امریکہ سے کراچی پہنچ گئے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا تاریخی تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان نے کھل کر پاکستان اور عوام کا موقف پیش کیا۔ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے بعد مودی حکومت بے نقاب ہو گئی۔ وزیراعظم کے دورے سے پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کیپیٹل ون ایرینا میں کامیاب جلسہ کیا اور اس سے پہلے اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کا شاندار استقبال کیا۔ کینیڈا اور ٹیکساس تک سے لوگ عمران خان کو سننے آئے تھے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا تاریخی تھا اور صدر ٹرمپ سے ملاقات میں تمام امور زیر غور آئے۔ اچھی بات ہے صدر ٹرمپ ثالثی کیلئے تیار ہو گئے اور ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے بعد مودی حکومت بے نقاب ہو گئی۔ کیپٹل ہل میں کانگریس ارکان نے بھی عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیراعظم کے دورے سے پاک امریکا تعلقات کونئی جہت ملی ہے جبکہ دورہ امریکی سے اچھی امیدیں لے کر آئےہیں ۔

وفاقی وزیر نے کراچی کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ شہر کا تمام سیوریج کا پانی سمندر میں پھینکا جا رہا ہے اور ہم کراچی کےعوام کی زندگی آسان کرنا چاہتے ہیں۔ 11 سال سندھ میں حکومت کرنے کے باوجود حالات نہیں بدل سکے اور کراچی میں پانی سب سے بڑامسئلہ ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ جب کچھ کرنے لگتے ہیں تو 18ویں ترمیم لے آتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نہ خود کچھ کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے اور جب ہم کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں توکہا جاتا ہے وفاق مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا عالمگیر کراچی کے مسائل کے حل کے لیے احتجاج کر رہا ہے اگر صوبائی حکومت کام کرے تو کسی کو احتجاج کی کیا ضرورت ہے۔

مزیدخبریں