سیالکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار اور اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کے ووٹوں میں اضافہ ہوگیا تاہم مسلم لیگی امیدوار خواجہ آصف دوبارہ کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان 14 اگست تک وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں مسترد شدہ 7 ہزار 300 ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال اور گنتی کی گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کے 132 ووٹ ،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف کے 45 ووٹوں میں اضافہ ہوگیاتاہم خواجہ آصف کے ووٹ پھر بھی زیادہ نکلے ،اس حلقہ سے خواجہ آصف نے عثمان ڈار کو شکست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 131، دوبارہ گنتی میں بھی سعد رفیق ہار گئے
پہلے عثمان ڈار اور خواجہ آصف کے ووٹوں میں 1493 کا فرق تھا جو اب کم ہوکر 1406 رہ گیا ہے ،دوبارہ گنتی کے بعد خواجہ آصف کے ووٹ ایک لاکھ 17002 جبکہ عثمان ڈار کے ایک لاکھ 15596 ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چودھری کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا قوی امکان
ادھر عثمان ڈار مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے اس عمل کو مسترد کر چکے ہیں اور انہوں نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن میں نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔
عثمان ڈار نے این اے 73 کے آر او کے سامنے انتخابی نتائج چیلنج کیے تھے اور وہ تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم آر او نے عثمان ڈار کی درخواست پر پندرہ پولنگ سٹیشن کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ محمد زبیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
واضح رہے کہ 2013 کے الیکشن میں بھی خواجہ آصف نے عثمان ڈار کو شکست دی تھی ،عثمان ڈار نے ہی خواجہ آصف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اقامہ کے مقدمہ دائر کیا تھا جس پر ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو نااہل کردیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کی نااہلی کو ختم کردیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں