عمران خان نااہلی کیس،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا

02:24 PM, 29 Jul, 2018

اسلام آباد:ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عمران خان کی نااہلی کیس کے بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 14 اگست تک وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کو تبدیل کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے جبکہ کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹں میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 131، دوبارہ گنتی میں بھی سعد رفیق ہار گئے

اس سے پہلے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق اس بینچ میں شامل تھے اور انہوں نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چودھری کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا قوی امکان
خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، عدالت عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں