راولپنڈی:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان 14 اگست تک وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے
خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو کچھ دیر میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جیل انتظامیہ نے شریف خاندان کو نواز شریف کی خراب صحت کے حوالے سے کچھ دیر قبل آگاہ کیا جبکہ نواز شریف کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جائے گا۔ شہباز شریف سمیت شریف خاندان کے متعدد افراد کچھ دیر میں راولپنڈی روانہ ہو رہے ہیں ۔ڈاکٹرز نے نوازشریف کو فوری سی سی یو میں منتقل کرنیکا مشورہ دیا ہے کہ جبکہ نگران وزیراعلی ٰکو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 131، دوبارہ گنتی میں بھی سعد رفیق ہار گئے
نوازشریف کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق ڈاکڑز سے مشاورت شروع ہوگئی ہے ۔آئی جی جیل خانہ جات کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز سے رابطہ کیا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث نواز شریف کو بائیں بازو اور سینے میں شدید درد اور تکلیف کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چودھری کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا قوی امکان
پمز ہسپتال کے ڈاکٹرنعیم نے نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز کی ہے۔چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ نگران وزیراعلی کو بھجوا دی ہے اور پنجاب حکومت سے اجازت ملتے ہی انہیں منتقل کر دیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں