جہازپرگھومتا شخص منتخب نمائندوں کی بولی لگاتاپھررہاہے:حمزہ شہباز جہانگیر ترین پر برس پڑے

01:37 PM, 29 Jul, 2018

لاہور:پاکستان مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف جہانگیر ترین پر برس پڑے اور کہا کہ جہازپرگھومتا شخص منتخب نمائندوں کی بولی لگاتاپھررہاہے،اپنے مینڈیٹ پر پورا پہرہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 14 اگست تک وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بدترین دھاندلی کے باوجوداتنی سیٹیں ملنامعجزے سے کم نہیں،پنجاب میں حکومت بنانے کاحق قوم نے ہمیں دیاہے،اپنے مینڈیٹ پرپوراپہرہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 131، دوبارہ گنتی میں بھی سعد رفیق ہار گئے

انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ گنتی والے حلقوں میں ن لیگ جیت رہی ہے،جہانگیرترین منتخب نمائندوں کی بولی لگاتے پھررہے ہیں۔تہمینہ دولتانہ نے اپنے صاحبزادے عرفان دولتانہ کے ساتھ حمزہ شہباز سے ملاقات کی جبکہ حمزہ شہبازسے مختلف رہنماﺅں ،ٹکٹ ہولڈرزاورمنتخب نمائندوں نے بھی ملاقات کی .

یہ بھی پڑھیں:سینئر پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چودھری کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا قوی امکان

اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورذمہ دارادارے پی ٹی آئی کے کیلئے کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں،پوری قوم اپنے حق خود ارادیت پر ڈاکے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔خیال رہے کہ ن لیگ پنجاب میں 129نشستوں کے سرفہرست ہے جبکہ تحریک انصاف 123نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں