اسلام آباد: خیبرپختونخوا کابینہ میں شاہ فرمان واحد وزیر ہیں جو چارسالہ دور حکومت میں کبھی بیرون ملک دورے پر نہیں گئے ۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان اپنے دورہ اقتدار میں کبھی نجی یا سرکاری غیر ملکی دورے پر نہیں گئے ۔ اگرچہ انہیں کئی دفعہ وزیراعلی ٰاور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے دورے کی پیشکش بھی کی گئی لیکن انہوں نے انکار کردیا باقی پوری کابینہ میں کوئی ایسا وزیر نہیں ہے جس نے سرکاری نجی دورہ نہ کیا ہو ۔
شاہ فرمان کو وفاقی حکومت نے بھی وزارت ماحولیات کے تحت امریکہ کے دورے کی دعوت دی اسی طرح چین میں روڈ شو کیلئے انہیں دورے کی دعوت دی گئی جبکہ اس کے علاوہ متعدد دفعہ ان کیلئے بیرون ملک دورے کے مواقع موجود تھے لیکن وہ دورے پر نہیں گئے ۔ تاہم وزیر بننے سے پہلے وہ نجی دوروں پر بیرون ملک جاتے رہے ۔