اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نوا زشریف کا کہنا ہے کہ نااہلی کیوں ہوئی ،قوم اچھی طرح جانتی ہے۔ لیگی کارکن کوفخر ہوناچاہیے کہ انکے پارٹی سربراہ کادامن صاف ہے۔ بڑی تعدادمیں اجلاس میں ارکان کی آمدپروپیگنڈے کا جواب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں زاہد حامد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کابھی اعلان کیا۔
پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں زاہد حامد کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اجلاس کو بریفنگ دی۔سابق وزیر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ ہماری پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔بڑی تعداد میں ارکان کی آمد بے بنیادپروپیگنڈہ کا جواب ہے۔
ہر آنے والا دن پہلے سے بہتر ہے۔اس سےقبل نوازشریف وزیر اعظم ہاوس چھوڑ کر پنجاب ہاو س پہنچے تو لیگی رہنماوں نے تالیاں بجاکر میاں صاحب کاخیرمقد م کیا۔اورہال دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے نعروں سے گونج اٹھا۔