سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیئے سماعت سوموار کوہوگی

04:17 PM, 29 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں سوموارسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل دے دیئے گئے جن میں سے تین بینچ اسلام آباد، ایک لاہور اور ایک کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا ۔

پہلا بینچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے ، یہ بینچ کل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا ۔

عدالت عظمی کا دوسرا بینچ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ،دوست محمد خان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے ۔ عدالت کا تیسرا بینچ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہے۔ لاہور میں سماعت کرنے والا بینچ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہے جبکہ کراچی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل آئندہ ہفتہ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں