ٹائیگر شروف نے فلموں میں منفی کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا

01:56 PM, 29 Jul, 2017

ممبئی: سلمان خان، اکشے کمار اور ہریتک روشن کے بعد اب ٹائیگر شروف نے بھی فلموں میں منفی کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مثبت انسان ہیں اور اپنے کرداروں میں اسی مثبت سوچ کو لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

ٹائیگر شروف کے مطابق فلم دیکھنے والی نوجوان نسل اداکاروں کو اپنا رول ماڈل مانتی ہےاور ان کے انداز کو اپناتی ہے۔ اس لیے فلمی ستاروں کو نوجوانوں، عورتوں، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ اچھا رویہ روا رکھنا چائیے تاکہ ان کے مداح بھی اپنی زندگی میں مثبت رویوں کو اپنا کر معاشرے تبدیلی لا سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا وہ ہرتیک روشن کو اپنا رول ماڈل مانتے اور ان کے انداز کو پسند کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں