امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز رواں ماہ پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گی

12:32 PM, 29 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز رواں ماہ پاکستان و بھارت کا دورہ سے کریں گی، اپنے دورے میں وہ دونوں ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایلس ویلز کا یہ پاکستان و بھارت کا پہلا دورہ ہوگا ، جو تیس جولائی سے آٹھ اگست تک جاری رہے گا۔

بیان کے مطابق ایلس ویلز پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کی عبوری نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں بھی ادا کررہی ہیں۔جلد نئی دہلی اور اسلام آباد کے اپنے دوروں کے دوران سرکاری حکام، دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔

مزیدخبریں