کراچی:رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن،20مشتبہ افراد زیر حراست

10:22 AM, 29 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: لائنز ا یر یا میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے علاقے کے داخلی وخارجی راستے سیل کر کے مخصوص گھر وں کی تلاشی کے دوران 20 مشتبہ افرادکو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ دوسری جانب خوا جہ اجمیر نگری ،بلال کا لونی ، میں پولیس تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتا رکرلیا،  جبکہ حیدری اور گلبرک پولیس نے کارروا ئیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کر لی ادھر۔لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق   لا ئنز ایر یا میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آ پریشن کرتے ہوئے20مشتبہ افراد کو حراست لیا جبکہ خواجہ اجمیر نگری، گلبرگ اور حیدری سے منشیات فروشوں سمیت 6ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

مزیدخبریں