رنبیر کپور ایک اچھے دوست ہیں اور کچھ نہیں: ماہرہ خان

11:15 AM, 29 Jul, 2017

پاکستان: ماہرہ خان نے رنبیر کے ساتھ بڑھتی ہوئی نزدیکیوں کی خبروں کی تردید کر دی۔  اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے سب سے پہلے تو میں کہنا چاہوں گی کہ ’’میرے اوررنبیر کے درمیان کچھ نہیں ہے جبکہ دوسری بات یہ ہے کہ بالکل کچھ نہیں ہے‘‘ اور یہ پیغام سب کیلئے ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے قریبی ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور رنبیر کے درمیان بڑھتی ہوئی نزدیکیوں کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں سے وہ تنگ آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ہم دونوں کے درمیان دوستی اچھی ہےاورہم ایک دوسرے  کےساتھ وقت گزارنابھی پسند کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کےہمارے درمیا ن کچھ اور چل رہا ہے۔ 


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رنبیر کپور کے دوست نےایک بیان میں کہا تھا  رنبیر کپور اور ماہرہ خان پچھلےکچھ عرصے سے ایک دوسرے کے قریب آتے دکھا ئی دے رہے ہیں۔ان کےمطابق رنبیر کپور اداکارہ  کو اپنی ذاتی تصاویر دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتےاور اداکارہ ماہرہ کےساتھ وقت گزارنا بھی پسند کرتے ہیں اور ان کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں