پریانکا کا مادھوری کی زندگی پر مبنی مزاحیہ سیریز بنانے کا اعلان

10:41 AM, 29 Jul, 2017

لاس اینجلس: پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری کی بہت منجھی ہوئی اداکار ہیں اور انہوں نے اب پروڈکشن کے میدان میں اپنا آپ منوانے کا فیصلہ کر لیا۔ اداکارہ نے مادھوری ڈکشت کی زندگی پر مبنی مزاحیہ سیریز بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سیریز مادھوری ڈکشت کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے کہ انہوں نے دو طرفہ ثقافتی زندگی کو نہایت خوش اسلوبی سے کیسے نبھایا ہے جس کو مزاحیہ انداز میں اس سیریز میں پیش کیا جائے گا۔ تاحال اس سیریز کی کاسٹ کے بارے میں کوئی اعلان کیا گیا۔


واضح رہے کہ معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت نے ڈاکٹر سری رام نین سے شادی کے بعد بالی ووڈ کو کچھ عرصے کے لیے خیر باد کہہ دیا تھا اور نئی زندگی کے آغاز کے لیے ممبئی سے امریکا چلی گئیں تھیں۔ اداکارہ 5 سال کے بعد 2007 میں فلم" آجا نچ لے" کے زریعے سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئیں تھیں۔ انہوں نے بھارت کے مشہور ریالٹی شو " جھلک دکھلا جا" میں جج کے طور پر فرائض بھی انجام دیئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں