سپریم کورٹ کے فیصلے پر جمائمہ خان بھی میدان میں آگئیں

لندن : پاناما کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا۔

01:00 AM, 29 Jul, 2017

لندن : پاناما کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغامات جاری کیے جس میں ان کا کہناتھا کہ ”اچھا ہوا اس شخص سے چھٹکارا مل گیا جس نے مجھے سمگلنگ کے جھوٹے الزام اس وقت جیل میں ڈالنے کی کوشش کی جب میں حاملہ تھی اوراس وقت میں دوسرے بچے کی ماں بننے والی تھی ‘۔

اس سے قبل انہو ں نے ٹویٹرپر نوازشریف کو نااہل قرار دیئے جانے والی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گو نواز گو‘۔

مزیدخبریں