لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں مزید 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے، تاکہ شائقین کرکٹ کو مزید موقع فراہم کیا جا سکے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق اضافی ٹکٹس کی دستیابی کا فیصلہ شائقین کی زبردست دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی، جبکہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، اور پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کے میچز کے ٹکٹس مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کا مقابلہ 22 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کے بھرپور جوش و خروش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں، جو ایک حوصلہ افزا خبر ہے۔