اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان کر دیا۔
محسن نقوی نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انہیں منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ فنشنگ کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں۔ انہوں نے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
سرینا چوک انٹرچینج عوامی فلاح کا منصوبہ ہے، جو 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ایک انڈر پاس پہلے ہی مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔