کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں آج کمی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 44.92 کروڑ شیئرز کے سودے 28.18 ارب روپے میں طے ہوئے ۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 738 ارب روپے ہے۔