اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متنازع پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔
یہ بل 23 جنوری کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا، اور گزشتہ روز سینیٹ سے بھی منظور ہو گیا تھا۔ صدر کے دستخط کے ساتھ ہی پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 اب قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
پیکا ایکٹ کی اس ترمیم کے حوالے سے مختلف حلقوں میں تحفظات ہیں، تاہم اب یہ قانون کے طور پر نافذ ہو چکا ہے۔