لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے متعلقہ حکام کو درخواست دے دی۔
پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب، عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ منعقد کرنے کی خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی جائے۔
درخواست کے مطابق، جلسے کا انعقاد عالیہ حمزہ، احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر کریں گے۔