کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تاہم کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 326 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 11 ہزار 703 پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ روز بھی انڈیکس میں کچھ اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا تھا۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہو کر 278 روپے 83 پیسے پر آ گئی ہے۔