بھارتی ریاست اتر پردیش میں مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ سے 40 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

11:12 AM, 29 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

 اتر پردیش : بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں  40افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند دن پہلے کمبھ میلے میں دو گیس سلنڈروں کے پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ نے خیموں تک پھیلتے ہوئے بھگدڑ مچائی، جس سے مزید افراد زخمی ہوئے اور متعدد ہلاک ہو گئے۔

کمبھ میلہ ہر تین سال بعد بھارت کے مختلف دریائی شہروں میں منعقد ہوتا ہے، لیکن ہر بار یہ میلہ 12 سال بعد پریاگ راج (پرانا نام الہ آباد) میں ہوتا ہے، جو دنیا بھر کے ہندو زائرین کے لیے اہم روحانی موقع ہوتا ہے۔

مزیدخبریں