امریکا غیر قانونی تارکین وطن کو برداشت نہیں کرے گا ،ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکا غیر قانونی تارکین وطن کو برداشت نہیں کرے گا ،ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا میں جو بھی غیر قانونی طور پر داخل ہو گا، وہ مجرم کہلائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے، تاکہ ملکی قوانین کو مضبوطی سے نافذ کیا جا سکے۔

کیرولین لیوٹ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کی بات کی، جن کا مقصد مہنگائی سے نمٹنا اور معیشت کو مستحکم کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اداروں کے فنڈز روکنے کا اقدام عارضی ہے اور اس کا مقصد قومی مفاد کو تحفظ دینا ہے۔

ترجمان نے چینی ایپ "ڈیپ سیک" کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ صدر ٹرمپ اسے خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں۔ اس کے اثرات کو روکنے کے لیے امریکی قومی سلامتی کونسل کو احکامات دے دیے گئے ہیں۔ کیرولین لیوٹ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکا مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی سطح پر آگے بڑھے اور اس میں قیادت کرے۔

مصنف کے بارے میں