آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دیدیا

10:08 AM, 29 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دیا ہے۔ تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ غزہ نے اسرائیلی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، حالانکہ اس کو امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی مزاحمت نے اسرائیل کو ناکوں چنے چبوادیے اور اس کی مکمل امریکی حمایت کے باوجود اسرائیل جنگ بندی کرنے پر مجبور ہوا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس کامیابی کو مزاحمت کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس بات کا غماز ہے کہ طاقتور دشمن بھی چھوٹے حوصلے کی مزاحمت کے سامنے ہار سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے عالمی سطح پر محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ بعض سفارتی مسکراہٹوں کے پیچھے دشمنیاں اور بدنیتی چھپی ہوتی ہیں، اور اس لیے ہمیں اپنی آنکھیں کھول کر سوچ سمجھ کر مذاکرات کرنے چاہیے۔

مزیدخبریں