اسلام آباد :سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہےکہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے بعد حکومت بنا سکتی ہے،ہمارا ٹارگٹ ہمیشہ سے پنجاب تھا اور رہے گا۔ آصف زرداری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویومیں کہاکہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے بعد حکومت بنا سکتی ہے،ہمارا ٹارگٹ ہمیشہ سے پنجاب تھا اور رہے گا ۔
انہوں نے کہاکہ سیاست میں تنقید ہوتی ہے اور بلاول بھٹو نواز مخالف ووٹ کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمارے لیے ضروری اس وقت نواز حامی ووٹ ہی نہیں بلکہ مخالف ووت بھی ضروری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں آزاد امیدواروں کے بغیر اچھا رزلٹ دے گی، پنجاب محرومیوں کا شکار ہے جو کسی کو نظر نہیں آتا۔
ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف نہ تحریک ہے نہ فلاسفی ، بلکہ بدتمیزی کا ڈراما ہے، پرانے لوگ جو پی ٹی آئی میں گئے تھے وہ واپس آنا چاہتے ہیں ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ د وبارہ2 بڑی جماعتیں بنیں گی۔ الیکشن کے بعد کافی لوگ پیپلز پارٹی میں واپس آجائیں گے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم تھے اور حکومت وہ چلا رہے تھے، وہ رات 10بجے سو جاتے ہیں ،صبح 8بجے اٹھ جاتے ہیں، شہباز کو وزیراعظم بنایا مگر یہ لکیر کے فقیر ہیں، آؤٹ آف باکس نہیں سوچتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے بعد حکومت بنا سکتی ہے، ملک بھر سے اچھی نشستیں لے گی، وزارت عظمی اور صدارت کے عہدے نمبرز گیم پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، بلاول کیلئے وزارت خارجہ کا تجربہ چاہیے تھا۔