صنم جاوید کا این اے 119 سے دستبردار ہونے کا اعلان

 صنم جاوید کا این اے 119 سے دستبردار ہونے کا اعلان

لاہور: صنم جاوید  نے  این اے 119 سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔نیو نیوز  کے مطابق    پی ٹی آئی  کی کارکن صنم جاوید نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ 

 ان کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب انہیں صنم جاوید کو ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی جانب سے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کی تصدیق ان کی بہن فلک جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔صنم جاوید کی بہن فلک کاکہنا ہےکہ ہم صنم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 


واضح رہے کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں صنم جاوید کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔


صنم جاوید نے  حلقہ 119 سے شہزاد فاروق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔  اس  بارے میں میاں شہزاد فاروق نے ٹویٹ میں 
 کہا کہ میں صنم جاوید کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  جنہوں نے اس مشکل حالات کے باوجود جب صنم جاوید اور عباد فاروق دونوں پچھلے 8 ماہ سے جیل میں قید ہیں 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں میری بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔  ہم آپکی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

مصنف کے بارے میں