پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار  آزاد  ہیں اور  وہ  میرے ساتھ ہیں: پرویز خٹک

07:46 PM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

رشکئی:چیئرمین  پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کاکہنا ہےکہ ابھی   پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار  آزاد  ہیں اور  وہ  میرے ساتھ ہیں۔رشکئی میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہاکہ   ابھی   پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار  آزاد  ہیں اور  وہ  میرے ساتھ ہیں۔


پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے  بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے سارے  جھوٹے تھے، ان کے جھوٹ کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیونکہ وعدے وہ کرتے اور شرمندگی ہمیں اٹھانی پڑتی تھی۔


انہوں نے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے،لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حال میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی دیکھا، کوئی ایک شکل میں آتا ہے تو کوئی دوسری شکل میں۔

مزیدخبریں