ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور 

 ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور 

راولپنڈی : ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی  ہے۔  ایرانی وزیر خارجہ نے   جی ایچ کیومیں   آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس بارے میں آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ  ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔ اس   ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔


آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ آرمی چیف نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی مرکزیت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیاگیا اور دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔  برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مصنف کے بارے میں