شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

06:10 PM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :سابق وزیر اعظم   شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاگیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ 

بیرسٹر خواجہ نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ای سی ایل میں نام شامل کیا تھا، شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم ہیں، انہیں مختلف اوقات میں بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔

 ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

مزیدخبریں