مالی نقصان ، فلپائن میں سی این این بندکرنے  کا فیصلہ 

05:41 PM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

منیلا: مالی نقصان کی وجہ سے  فلپائن میں سی این این کو بند کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔  سی این این   فلپائن  میں   31 جنوری سے کام بند کر دے گا۔  یہ بات  میڈیا انڈسٹری کے لیے دھچکے سے کم نہیں ہے۔

2015 میں براڈکاسٹر نے   فلپائن میں CNN کی فرنچائز کے طور پر کام کرنا شروع کیاتھا  ۔ اس بارے میں انتظامیہ نے  سٹاف  کو  آگاہ کردیا ہے۔

اس بارے میں انتظامیہ کاکہنا ہےکہ  یہ فیصلہ گزشتہ برسوں کے دوران ہونے والے مالی نقصانات کے  پیش نظر کیاگیاہے۔ انتظامیہ کے مطابق  تمام متاثرہ عملے کو واجبات ادا کیے جائیں گے۔

 اس طرح سے لگ بھگ  300 ملازمین متاثر ہوں گے۔فلپائن کی نیشنل یونین آف جرنلسٹس  کاکہنا ہےکہ  بندش کا مطلب ہے  کہ عوام کے لیے ایک ایسے وقت میں قابل اعتماد معلومات  کو ختم کیاجارہا ہے۔  جب   غلط معلومات اور غلط معلومات پھیل رہی ہوں۔ 

مزیدخبریں