عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی ہے، میں سرخرو اور بے قصور ثابت ہوا لیکن سزا دینے والے چلے گئے:نواز شریف 

05:14 PM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف  نے کہاکہ   عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی ہے، میں سرخرو اور بے قصور ثابت ہوا لیکن سزا دینے والے چلے گئے ہیں۔ 

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف  نے کہاکہ   عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی ہے، میں سرخرو اور بے قصور ثابت ہوا لیکن سزا دینے والے چلے گئے ہیں۔ 

 ا نہوں نے کہاکہ   میرا دل چاہتا ہے کہ میں آپ سب پر قربان ہوجاؤں، میں نے اپنے بھائی بہن کی خدمت کی اور اس خدمت کی وجہ سے ہی میں ان کے چہروں پر محبت دیکھ رہا ہوں، اگر میں نےکچھ نہ کیا ہوتا تو آپ میری پروا  نہ کرتے، آج سوچ رہاہوں عوام مجھ سےاتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟ آپ بتائیں اس محبت کو کیسے بھلا دوں؟۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، مزیدکھانےکی طاقت ہے نہ ہمت، جب میں حکومت میں تھا 20 روپے میں 5 روٹی ملتی تھی آج 20 روپے کی ایک روٹی ہے، وہ زمانہ کہاں چلا گیا، کون لے گیا اس زمانے کو؟ کیسے واپس اس زمانے کو لیکن ہم اس وقت کو واپس لائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پورا پاکستان میرا ہے اور یہ حلقہ خاص میرا ہے، مجھے اپنے ملک کو غیرت مند ملک بنانا ہے، اگر میں ہوتا تو کوئی بھی بے روزگار نا ہوتا۔

مزیدخبریں