کیلیفورنیا :امراض کی تشخیص اے آئی ڈاکٹر کی مدد سے ممکن ہوسکے گی۔ اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے امراض کی تشخیص کو آسان بنایاجائے گا۔ اے آئی ٹیکنالوجی آنے والے وقتوں میں مختلف شعبہ جات پر اثر انداز ہوگی۔
چیٹ جی پی ٹی جیسے لارج لینگوئج ماڈلز کو طبی دنیا میں انقلاب لانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل ڈیپ مائنڈ کی جانب سے اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔
گوگل ڈیپ مائنڈ کی ٹیم نے ایک ایسا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو کسی ڈاکٹر کی طرح امراض کی تشخیص کر سکے گا۔اس ماڈل کو آرٹیکلولیٹ میڈیکل انٹیلی جنس ایکسپلورر ( اے ایم آئی ای ) کا نام دیا گیا ہے۔یہ اے آئی ماڈل حقیقی ڈاکٹروں کا متبادل نہیں ہوگا بلکہ کمپنی کے مطابق یہ اے آئی سسٹم طبی ماہرین کی معاونت کرے گا۔
ابھی اس اے آئی ماڈل پر کام جاری ہے تو ابھی یہ دیکھنا ہوگا کہ حقیقی دنیا میں وہ کس حد تک درست کام کرنے کے قابل ہے۔ اس سے قبل جولائی میں وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گوگل کی جانب سے ایک میڈیکل اے آئی چیٹ بوٹ پام 2 کی آزمائش مختلف ہسپتالوں میں کی جا رہی ہے۔میڈ پام 2 ایک جدید ترین اے آئی ٹول ہے جو سوالات کرنے پر طبی تفصیلات اور حل فراہم کرتا ہے۔