سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم ،100 اکاؤنٹس کی نشاندہی، سیاسی جماعت  کے  22  حامی اور 9 یوٹیوبرز و صحافی بھی ملوث نکلے

03:49 PM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : ملک میں عام انتخابات میں کچھ ہی دن باقی ہیں دوسری جانب سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاک فوج کے خلاف مہم جاری ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق ان اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ 100 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جو پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرکے عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 43 ٹرول اکاؤنٹس پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 یو ٹیوبرز اور صحافی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

 ایک سیاسی جماعت کے تین رہنماؤں کے اکاؤنٹس سے فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، نو نیشنلسٹ اور لبرلز بھی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی میں ملوث ہیں۔

ایک سیاسی جماعت کے 3 رہنما اور 19 سپورٹرزکی جانب سے بھی فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، نو جنرل اکاؤنٹس بھی پاک آرمی کے خلاف بیانیہ اپنائے ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں