انتخابی نشان گدھا گاڑی نہیں مور دیا جائے: پرویز الہیٰ، ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس، بیلٹ پیپر چھپائی روک دی

03:12 PM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے حلقہ پی پی 32 میں بیلٹ پیپر کی چھپائی روک دی ہے۔

عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتخابی نشان ’مور الاٹ‘ کرنے کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہیٰ کو انتخابی نشان ’گدھا گاڑی‘ الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔ انتخابی نشان مور الاٹ نہیں کیا جارہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرکے کل جواب طلب کرلیا۔
 

مزیدخبریں