پاک ایران تعلقات میں بہتری، ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کمی

پاک ایران تعلقات میں بہتری، ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کمی

اسلام آباد: پاکستان اور  ایران  کے درمیان تعلقات میں بہتری کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کی کمی کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ 48 گھنٹے میں مزید کمی متوقع ہے۔ 

چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 280 روپے فی کلو پر آگئی جبکہ قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔

 
انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 230 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900 کی کمی ہوگئی۔ آئندہ 48 گھنٹے کے دوران قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

  
  عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد گیس مافیا کی کمر ٹوٹ گئی اور خواب چکنا چور ہوگئے۔
 

مصنف کے بارے میں