لاہور اور کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان

لاہور اور کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان

کراچی: کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا  گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان  تک رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ  تک بڑھنے کا امکان ہے۔

  

مزید بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور گوادر سمیت بیشتر شہروں میںہلکی ہلکی بارش ہوئی ہے، تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، موسم کی شدت 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند اب بھی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور اور اس کے گرد و نواح میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ آج لاہور میں مطلع صاف رہے گا۔

مصنف کے بارے میں