کویت: رام مندر کی تعمیر پر جشن، بھارتی شہری ملازمت سے برطرف، ملک بدر کرنے کا حکم

12:29 PM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

دوحہ: کویتی حکومت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر خوشیاں منانے والے  نو انتہا پسند  ہندوؤں  کو  ملازمتوں سے برطرف کرکے ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 22 جنوری کو مودی سرکار کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے   رام مندر کے افتتاح پرہندوتوا شدت پسندوں نے دنیا بھر میں جشن منایا ۔اسی حوالے سے کویت کی دو مختلف کمپنیوں میں بھی  9 بھارتی شہریوں نے  رام مندر کے افتتاح پر اپنے ساتھیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

 کویتی حکام نے بھارتی شہریوں کو   اس حرکت پر نہ صرف نوکری سے برخاست کیا بلکہ اسی رات ملک چھوڑنے کا بھی حکم  بھی دے دیا۔

ماضی میں بھی بھارتی شہری مختلف اسلام دشمن کارروائیوں کی وجہ سے سزاؤں اور ملک بدری کا سامنا کرتے رہے ہیں ۔

مزیدخبریں